قرنطینہ سنٹر کراچی سے فرار 4مریضوں کو شجاع آباد میں قابو کرلیا گیا‘ ہسپتال منتقل

  قرنطینہ سنٹر کراچی سے فرار 4مریضوں کو شجاع آباد میں قابو کرلیا گیا‘ ہسپتال ...

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر عامرخٹک کی ہدایت پر کورونا وائرس کے مریضوں کو ٹریس کرنیوالی ریپڈ ریسپانس ٹیم نے بروقت کارر وائی کرکے کراچی قرنطینہ سے (بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

فرار ہوکر آنیوالے کورونا وائرس کے شکار 4 مریضوں کو شجاع آباد کے علاقے سکندرآباد میں روک لیا ہے اور ان چاروں مریضوں کو ریسکیو 1122 کی گاڑیوں کے ذریعے پولیس کی نگرانی میں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کو اطلاع ملی تھی کہ کراچی قرنطینہ سنٹر سے چار مریض بھاگ کر گاڑی نمبر بی ڈی اے 730کے ذریعے سکندر آباد ملتان آ رہے ہیں۔دبئی سے کراچی پہنچنے والے ان چاروں افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔اطلاع پر اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد مبین احسن کی قیادت میں محکمہ صحت، ریسکیو اور پولیس ٹیم نے سکندر آباد کی ناکہ بندی کر لی اورمریضوں کو لانے والی گاڑی کو صبح 8 بجے سکندرآباد موڑ پر روک لیا اور ان چاروں مریضوں کے علاوہ گاڑی کے ڈرائیور کو کورونا ٹیسٹ کے لئے نشتر ہسپتال شفٹ کر دیا ہے۔شفٹ ہونے والوں میں آصف،رمضان، شاہد،نوید اور ڈرائیورغلام عباس شامل ہیں۔

قرنطینہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -