نوبیل انعام یافتہ ملالہ یو سفزئی کی اقوام متحدہ سے عالمی جنگ بندی کی اپیل

  نوبیل انعام یافتہ ملالہ یو سفزئی کی اقوام متحدہ سے عالمی جنگ بندی کی اپیل

  

نیویارک(این این آئی)امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے والی پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی نیافغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے عالمی جنگ بندی کی اپیل کردی۔میڈیارپورٹس کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں ملالہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ہونے والے انسانیت سوز(بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

دہشت گردی کے حملوں کی خبروں نے انہیں شدید خوفزدہ کردیا۔ملالہ نے لکھا کہ وہ کابل اور ننگر ہار میں ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کرتی ہیں،جن میں خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے اپنی بات پر زور دیتے ہوئے اقوام متحدہ سے عالمگیر وباء کی صورتحال میں عالمی جنگ بندی کی اپیل کردی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان میں ہسپتال اور نماز جنازہ کے دوران ہونیوالے ہولناک حملوں میں عورتوں اور بچوں سمیت 40افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

ملالہ یوسفزئی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -