ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانا زاہد کا ڈسٹرکٹ اور سنٹرل جیل کا دورہ‘ 22قیدیوں کی رہائی کا حکم

  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانا زاہد کا ڈسٹرکٹ اور سنٹرل جیل کا دورہ‘ 22قیدیوں کی ...

  

ملتان(نیوز رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانا زاہد کا ڈسٹرکٹ اور سنٹرل جیل ملتان کا دورہ معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث 22 قیدیوں کو رہا کردیا۔ رانا زاہد گزشتہ روز ڈسٹرکٹ جیل ملتان پہنچے تو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ (بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

جیل ارشد علی وڑائچ نے ان کا استقبال کیا اور جیل کے مختلف سیکشنز کا دورہ کرایا۔جیل ہسپتال اور قیدیوں کو ملنے والی خوراک کے بارے بتایا بعدازاں انہوں نے مقام ملاحظہ میں قیدیوں کو بلوایا اور ریکارڈ چیک کرنے کے بعد معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث 16 قیدیوں کو رہا کرنے کے احکامات جاری کیے بعدازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانا زاہد سنٹرل جیل ملتان پہنچے جہاں سپرنٹنڈنٹ نوید اشرف نے انہیں جیل کے مختلف سیکشنز کا دورہ کرایا۔انہوں نے کلینکل لیبارٹری اور جیل بیریکس دیکھیں۔جبکہ 6 قیدیوں کو رہا کرنے کے احکامات جاری کیے۔

دورہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -