2ماہ سے پنشن نہ ملنے پر متاثرین کا احتجاجی مظاہرہ

        2ماہ سے پنشن نہ ملنے پر متاثرین کا احتجاجی مظاہرہ

  

ہارون آباد(نامہ نگار)دو ماہ سے پنشن سے محروم میونسپل کمیٹی ہارون آباد کے پنشنرز سراپا احتجاج بن گئے۔پنشنرز نے میونسپل کمیٹی کے سامنے باوزوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اور لالٹین روشن کر کے علامتی طور پر اندھیر نگری کا تصور اجاگر کیا اور دھرنا دیا میونسپل کمیٹی کے درجنوں پنشنر دو ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں ریٹائرڈ پنشنرز نے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اور لالٹین روشن(بقیہ نمبر17صفحہ6پر)

کر کے احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور دھرنا دیا پنشنرز میں۔چند انتہائی بیمار اور مالی لحاظ سے نہایت کمزور سابقہ ملازمین شامل ہیں جن کو پنشن نہ ملنے کے باعث ادویات کی عدم دستیابی کا سامنا ہے اور پنشنرز کے گھروں میں فاقے ہیں پنشنرز کا کہنا ہے کہ ایک طرف حکمران لاک ڈاون کے باعث لاکھوں گھرانوں کو مالی امداد کے دعوے کرتے نہیں تھکتے اور دوسری جانب زمینی حقائق یہ ہیں کہ ساری زندگی ایک ادارے کی خدمت کرنے کے بعد ملنے والا پنشن کا حق بھی نہیں دیا جارہا ہے احتجاجی پنشنرز کا کہنا ہے پنشن نہ ملنے کے باعث کئی افراد روزے بھی نہیں رکھ رہے اور اب لگتا یہی کہ ہمیں عید پر بھی فاقے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

پنشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -