تفتان میں ایران سے متصل دو مزید تجارتی پوائنٹ تجارت کے لیے کھول دئیے گئے
تفتان(آن لائن)پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں ایران سے متصل دو مزید تجارتی پوائنٹ تجارت کے لیے کھول دئیے گئے تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ (بقیہ نمبر27صفحہ6پر)
کے حکم نامہ کے مطابق تجارتی سرگرمیوں کے لیے پاک ایران امیگریشن گیٹ اور دو طرفہ دوستانہ زیرو پوائنٹ گیٹ کو کھول دیا گیا ہے کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر پاک ایران ٹرانزٹ ٹریڈ پچھلے دو ماہ سے بند تھے پاک ایران امیگریشن گیٹ اور زیرو پوائنٹ سے ٹرانزٹ ٹریڈ ہفتے میں تین دن کھولا رہے گا جس میں 75 ٹریلرز گاڑیوں کو تجارتی سامان ایران سے لانے کی اجازت دی گئی ہے پاک ایران امیگریشن گیٹ پر ایران سے آنے والے گاڑیوں پر اسپرے کیا جارہا ہے اور ڈرائیورز کی اسکریننگ بھی ہو رہی ہے تفتان بارڈر پر صرف ایران سے تجارتی سرگرمیاں بحال ہیں اور جبکہ پاکستان سے ایران تجارتی سرگرمیاں تاحال معطل ہیں عوامی حلقوں نے پاک ایران سرحد پر تجارتی سرگرمیاں بحال کرنے پر خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان سے بھی تجارتی سرگرمیاں بحال کی جائے تاکہ ہمارے ملک کے تاجروں کو بھی فائدہ حاصل ہو۔
تفتان