محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب پولیس کے 98کانسٹیبل کی ہیڈکا نسٹیبل کے عہدہ پر ترقی

محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب پولیس کے 98کانسٹیبل کی ہیڈکا نسٹیبل کے عہدہ پر ...

  

لاہور (کر ائم رپو رٹر)محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب پولیس کے 98 کانسٹیلز کی ہیڈکانسٹیبلز کے رینک پر ترقی، صادق علی ڈوگر کی سربراہی میں قائم محکمانہ ترقی بورڈ کا فیصلہ۔تفصیلا ت کے مطابق آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی ہدایت پر ڈی آئی جی(ٹیلی) پنجاب اکبر ناصر خان اور صادق علی ڈوگر نے محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن میں ترقیوں کا عمل تیز کر دیا۔ ڈی آئی جی اکبر ناصر خان نے ترقی پانے والے افسروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ترقی کا دیرینہ عمل مکمل کرنے کے لئے ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب بی اے ناصر، ڈی آئی جیز مقصود الحسن، اشفاق احمد خان اور جواد احمد ڈوگر نے خصوصی دلچسپی لی۔ شعبہ ٹیلی کمیونیکیشن میں گزشتہ 3 ماہ کے دوران 200 جوانوں کو اگلے رینک پر ترقی دی گئی تھی جبکہ ایس ایس پی صادق علی ڈوگر کی سربراہی میں قائم ہونے والے ترقی بورڈ نے مزید 98 ملازمین کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دی، صادق علی ڈوگر کا کہنا تھا کہ اب ترقی پانے والے ملازمین کی زمہ داریوں میں بھی اضافہ ہوا ہے اور ان کے اس سے دیرینہ مسئلے کے حل سے ٹیلی کمیونیکیشن سروسز فراہمی میں مزید بہتری آئیگی اور آئی جی پنجاب کی خصوصی ہدایات پر ترقیوں کا عمل مزید تیز کیا جائیگا۔

مزید :

علاقائی -