آصف ہاشمی درخواست بریت، نیب سے 11جون تک جواب طلب

آصف ہاشمی درخواست بریت، نیب سے 11جون تک جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے غیر قانونی سرمایہ کاری سکینڈل کیس میں ملوث سابق چیئرمین متروکہ وقف بورڈ آصف ہاشمی کی جانب سے بریت کی درخواست پر نیب سے 11جون تک جواب طلب کرلیاہے۔حتساب عدالت نمبر ایک کے جج اسد علی نے کیس پر سماعت کی، گزشتہ روزآصف ہاشمی عدالت میں پیش نہیں ہوئے ان کی جانب سے وکیل نے حاضری معافی کی درخواست دی جو عدالت نے منظور کرلی،کیس کی سماعت شروع ہوئی تو نیب کے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس میں آصف ہاشمی کے خلاف 2017 میں ریفرنس دائر کیا گیا تھا تاہم ابھی تک آصف ہاشمی کے خلاف تاحال فرد جرم عائد نہیں کی جا سکی،آصف ہاشمی نے بطور چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ غیر قانونی طور کمپنیوں سے سرمایہ کاری تھی اور اپنے اختیارات سے ناجائز تجاوز کرتے ہوئے اپنے من پسند افراد کو غیر قانونی ٹھیکے دیئے، ملزم آصف ہاشمی کی 2009 ء سے 2012 ء کے درمیان بطور چیئرمین انویسٹمنٹ کمیٹی غیرقانونی طور پر مالی انویسٹمنٹ کی منظوری ہو ئی جس میں ملزم کی جانب سے بطور چیئرمین متروکہ وقف املاک تمام منٹس آف میٹنگ سائن کئے گئے اور خطیر رقم کی منتقلی ہوئی جبکہ عدالت کے روبرو آصف ہاشمی نے بریت کی درخواست بھی جمع کروا رکھی ہے تاہم نیب کی جانب سے بریت کی درخواست پر جواب جمع نہیں کرایا جا سکاہے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کردی۔

مزید :

علاقائی -