سیشن ججوں کو مستحق قیدیوں کی ضمانت کی درخواستیں وصول کرنے کا حکم

سیشن ججوں کو مستحق قیدیوں کی ضمانت کی درخواستیں وصول کرنے کا حکم

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)کرونا وائرس لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعدلاہور ہائیکورٹ نے صوبہ بھر کے سیشن ججوں کو مستحق قیدیوں کی ضمانت کی درخواستیں وصول کرنے کا حکم دے دیاہے،چیف جسٹس کی منظوری کے بعد ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری نے تمام اضلاع کے سیشن ججز کو ہدایت نامہ بھجوا دیاہے،مراسلہ میں کہاگیاہے کہ تمام سیشن ججز جیل سپرنٹنڈنٹس کو نادار قیدیوں کی ضمانت کی درخواستیں دائر کرنے کی ہدایت کریں، جن قیدیوں کے ورثاء لاک ڈاؤن کی وجہ سے ضمانت کی درخواستیں دائر نہیں کرسکے ان کی درخواستیں جیل سپرنٹنڈنٹس دائر کریں، دس سال تک سزا والے جرائم میں ملوث قیدیوں کی درخواستیں طلب کی جائیں، جیل سپرنٹینڈنٹس سے تمام قسم کے جرائم میں ملوث خواتین اور کم عمر قیدیوں کی ضمانت کی درخواستیں طلب کی جائیں، ضابطہ فوجداری کی دفعہ 426 کے تحت آدھی یا آدھی سے زیادہ سزا پوری کرنیوالے قیدیوں کی سزا معطلی اور ضمانت کی درخواستیں طلب کی جائیں، سیشن ججز کو حکم دیا جاتاہے کہ ایسی درخواستوں پر متعلقہ عدالتوں سے فیصلے کروائیں۔

ضمانت درخواستیں

مزید :

علاقائی -