چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کی ملاقات

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کی ملاقات

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے گزشتہ روزچیف جسٹس لاہورہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان سے ملاقات کی،ملاقات کے دوران صوبائی وزیر نے لاہور ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ چیف جسٹس نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے اقدامات میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے صوبائی وزیر صحت کو ملاقات کے لئے بلایا تھا۔

چیف جسٹس،ملاقات

مزید :

علاقائی -