ڈی پی او آفس ساہیوال کرپشن کیس ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے ڈی پی او آفس ساہیوال میں 360 ملین کرپشن سکینڈل کیس میں ملوث3ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 3 جون تک توسیع کر دی۔گزشتہ روز کورونا وائرس کے پیش نظر ملزمان کوعدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا،نیب کے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان عارف حسین، شاد ریاض، محمد شفیق، توحیر خان، احمد سعید نے ڈی پی او آفس ساہیوال میں 360 ملین فنڈز کی خورد برد کی، ملزمان نے جعلی واوچرز کے ذریعے پولیس فنڈز میں خوردبرد کر کے قومی خزانے کو کڑوروں روپے کا نقصان پہنچایا، ملزمان کے خلاف شکایات موصول ہونے پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، عدالتی استفسار پر نیب نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف ریفرنس جلد عدالت میں جمع کروا دیا جائے گا، عدالت نے دلائل سننے کے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر تے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔