اے جی آفس میں 28 کروڑ روپے خورد برد سکینڈل کیس میں ملوث 7ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں یکم جون تک توسیع

اے جی آفس میں 28 کروڑ روپے خورد برد سکینڈل کیس میں ملوث 7ملزمان کے جوڈیشل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے اے جی آفس میں 28 کروڑ روپے خورد برد سکینڈل کیس میں ملوث 7ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں یکم جون تک توسیع کر دی۔ملزموں کورونا وائرس کے پیش نظر ملزمان کو عدالت میں پیش نہیں کیاجاسکا، نیب پراسیکیوٹر کی طرف سے دو ملزمان کی پلی بارگینگ سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی، عدالت میں دوملزمان کی جانب سے پلی بار گینگ کی درخواست دائر کی گئی تھی،نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو مزید بتایا کہ ملزمان نے آپس کی ملی بھگت سے اے جی آفس میں 28 کروڑ روپے کی خورد برد کی تھی،ملزم وقارشاہ اور طاہر شاہ نے سرکاری ملازم سینئر ایڈیٹر کے ساتھ مل کر اے جی آفس میں 28 کروڑ روپے کی خورد کی،ملزمان نے ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ سے پیڑول، سٹیشنری اور مختلف سرکاری فنڈز میں خورد برد کر کے قومی خزانے کو کڑوروں روپے کا نقصان پہنچایا،ملزم قمر الزمان سیکرٹری ایٹ میں 16 سکیل کا افسر تھا دیگرملزمان میں وینڈر وقار علی، طاہر حسین،سینئر ایڈیٹر اعظم نواز،احسن علی، عدیل ارحمان اور محمد اکرم شامل ہیں، عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں یکم جون تک توسیع کر دی ہے۔

مزید :

علاقائی -