بھکاریوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے،ڈی آئی جی آپریشنز

بھکاریوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے،ڈی آئی جی آپریشنز

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہوررائے بابر سعید نے کہا ہے کہ شہر کی اہم شاہراہوں اور چوراہوں پر ڈیرے ڈالنے والے بھکاریوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر بالا امتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے ساتھ مل کر بچوں سے بھیک منگوانے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے رائے بابر سعید نے بتایا کہ ایک ماہ کے دوران 11سو پیشہ وربھکاریوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا چکی ہے۔ سٹی ڈویژن نے 283، سول لائن75،کینٹ 303،اقبال ٹاؤن 56،صدر ڈویژن260جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن نے 123 بھکاریوں کو حراست میں لیا۔رائے بابر سعید نے کہا کہ دورانِ کارروائی958گداگروں کو وارننگ دی گئی۔

جبکہ شہر کے مختلف تھانوں میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف 142مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وارننگ دے کر چھوڑے گئے بھکاریوں کے خلاف دوبارہ سڑکوں پر آنے پر سخت ایکشن ہو گا۔

مزید :

علاقائی -