سول لائنز ڈویژن میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن جاری

سول لائنز ڈویژن میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن جاری

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سول لائنز ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس پی سول لائنز ڈویژن دوست محمد کی زیرِنگرانی سول لائنز ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث108ملزمان گرفتار کر لیئے۔ڈکیتی و چوری کی وارداتو ں میں ملوث گینگز کے ملزمان کو گرفتار کرکے اُن کے قبضہ سے ہزاروں روپے مالیت کا مسروقہ مال بر آمد کیا گیا۔ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے08پسٹلزاوردرجنوں گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 7ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 2کلو500گرام چرس اور180 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔

مزید :

علاقائی -