ملت پارک،3 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار، موٹر سائیکلیں، نقدی اسلحہ برآمد

ملت پارک،3 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار، موٹر سائیکلیں، نقدی اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)ملت پارک پولیس کی کاروائی،3رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ایس ایچ او ملت پارک محمد اشتیاق کے مطابق ایس پی اقبال ٹاؤن ڈویژن کیپٹن (ر)محمد اجمل کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل وحید اسحاق کی نگرانی میں ملت پارک پولیس نے کاروائی کے دوران ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان ساون،ساہل اور جان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 2موٹرسائیکل، 2پسٹل اورایک لاکھ روپے نقدی برآمد کر کے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ایس ایچ او محمد اشتیاق کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایس پی اقبال ٹاؤن ڈویعن کیپٹن (ر) محمد اجمل نے ایس ایچ او ملت پارک محمد اشتیاق و دیگر ٹیم کو شاباش دی ہے۔

مزید :

علاقائی -