صوبائی دارالحکومت: ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

صوبائی دارالحکومت: ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال وزر سے ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر)شہریوں سے متعدد وارداتوں میں لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں چھین لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق کاہنہ میں ڈاکوؤں نے وحید کے گھر سے5لاکھ35ہزار، غازی آباد میں فرقان کے گھر سے 4 لاکھ10ہزار، ستوکتلہ میں ابرار کے گھر سے 2 لاکھ 90ہز ار، جنوبی چھاؤنی میں مستقیم کے گھر سے ایک لاکھ 30 ہزار،قلعہ گجر سنگھ میں ہاشم کے گھر سے 2لاکھ،ملت پارک میں غفار سے 45 ہزار،شادمان میں فہیم سے30ہزار، مزنگ میں عمار سے20ہزار کی نقدی،طلائی زیورات و قیمتی سامان چھین لیا۔فیکٹری ایریا اور غازی آباد سے گاڑیاں ریس کورس،فیصل ٹاؤن اور سبزاہ زار سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -