پولیس کا ملزمان کو کچہری لانے کیلئے رکشہ، نجی گاڑیوں کا استعمال

  پولیس کا ملزمان کو کچہری لانے کیلئے رکشہ، نجی گاڑیوں کا استعمال

  

لاہور(نامہ نگار)کینٹ کچہری باغبانپورہ تھانے کے پاس ملزمان کو عدالتوں میں پیش کرنے کے لئے سرکاری پولیس کی گاڑیوں کی شدیدکمی، ایس ایچ او ملزمان کو پرائیویٹ پی کپ گاڑی میں لا کر پیش کیاجانے لگا،ملزمان کو پرائیویٹ پی کپ میں بند کرکے باہر سے تالا لگا کر لایا گیاجس سے کورونا کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کونظر انداز کیا جا رہا ہے۔عدالت میں پیش کرنے والے ملزمان کو ایک گھنٹے تک پرائیویٹ پی کپ میں بند رکھا گیا،پولیس کی جانب سے ملزمان کو گزشتہ روز ناکے سے گرفتار کیاگیا تھا،پولیس کی جانب سے ملزمان کو سماجی فاصلہ اور احتیاطی تبدابیر پر عمل کرنے کے احکامات کو بھی ہوا میں اڑا دیا گیا۔

مزید :

علاقائی -