پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود علاج معالجہ ہماری اولین ذمہ داری ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد

پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود علاج معالجہ ہماری اولین ذمہ داری ایس ایس پی ...

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد نے کہا ہے کہ لاہورپولیس اپنی فورس کی فلاح و بہبود کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں بھی لاہور پولیس کے جوان کورونا کے خلاف جنگ میں نڈر فرائض انجام دے رہے ہیں۔ تمام پولیس ملازمین و اہلخانہ کی فلاح و بہبود اور علاج معالجہ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گز شتہ روز اپنے دفتر میں تھانہ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں تعینات کانسٹیبل سہیل احمد کوعلاج معالجہ پر آنے والے اخراجات کی مد میں مالی امداد کے چیک دیتے ہوئے کیا۔

فیصل شہزاد نے مزیدکہا کہ علاج معالجہ کے حوالے سے کسی بھی دشواری کی صورت میں پولیس افسران واہلکار براہِ راست رابطہ کریں۔

مزید :

علاقائی -