سسرالیوں نے تشدد کر کے بہو کو قتل کر ڈالا

  سسرالیوں نے تشدد کر کے بہو کو قتل کر ڈالا

  

لاہور (کرائم رپورٹر)بادامی باغ کے علاقے میں تشدد کر کے خاتون کو قتل کر دیا گیا، مقتولہ کی شناخت مریم بی بی کے نام سے ہوئی، پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر عبدالرحمان اور سسر اختر گل نے گھریلو جھگڑے کے باعث تشدد کیا جس سے خاتون جاں بحق ہوئی، مقتولہ کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیا، سسر کو حراست میں لے لیا گیا۔

تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -