چوری کی وارداتوں میں ملوث 2خواتین سمیت 5ملزم گرفتار: لاکھوں کا مال مسروقہ برآمد  

چوری کی وارداتوں میں ملوث 2خواتین سمیت 5ملزم گرفتار: لاکھوں کا مال مسروقہ ...

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ایس پی صدر سید غضنفر علی شاہ کی ہدایت پر صدر ڈویژ ن میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس کی کارروائی میں دو رکنی موٹر سائیکل اور موبائل چور گینگ کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان کے قبضہ سے موبائل فونز، موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے۔ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں، دوران تفتیش صدر ڈویعن میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کیلئے انوسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔انویسٹی گیشن پولیس گارڈن ٹاؤن نے کارروائی کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم شہزاد کو گرفتار کر لیا گیا۔گرفتارملزم سے نقدی، موبائل فونز اوردیگر قیمتی اشیاء برآمد کر لی۔ملزم کا مختلف علاقوں میں چوری کی متعدد مزید واردااتوں کا اعتراف کیا ہے۔ انویسٹی گیشن پولیس گارڈن ٹاؤن نے ملزم کو مختلف معلومات سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔علاوہ ازیں انویسٹی گیشن پولیس لیاقت آباد کی کارروائی،چوری کی وارداتوں میں ملوث پیشہ ورلیڈیز گینگ کی 2ملزمان کوگرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں سرغنہ نورین اور اس کی ساتھی عذرا شامل۔گرفتارلیڈیز ملزمان سے نقدی، کپڑے اوردیگر قیمتی اشیاء برآمد کر لی۔لیڈیز ملزمان اپنے طریقہ واردات میں مختلف شاپس سے اشیاء چرا کر فرار ہو جاتیں تھیں۔انویسٹی گیشن پولیس لیاقت آباد نے لیڈیز ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔

مزید :

علاقائی -