رمضان المبارک میں گراں فروش مہنگائی سے اجتناب برتیں، اے سی سوات

رمضان المبارک میں گراں فروش مہنگائی سے اجتناب برتیں، اے سی سوات

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے تمام اسسٹنٹ کمشنروں،سب ڈویژنل پولیس آفیسر ز اور دوسرے انتظامی عملے کو ہدایت کی ہے کہ وہ رمضان المبارک کے دوران اپنے اپنے علاقوں کے بازاروں میں حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز اور ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں د دکانداروں کوسماجی فاصلے، ماسک کے استعمال اور دوسری ہدایات کے مطابق دکانوں پر کام کرنے اور بروز جمعہ ہفتہ اور اتوار کو تمام غیر ضروری دکانیں بند کرنے کی احکامات پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنائیں انہوں نے اسسٹنٹ کمشنروں اور سب ڈویژنل پولیس آفیسرز کو بھی ہدایت کی ہے کہ جو بھی دکاندار سرکاری جاری کردہ ہدایات کی مخالفت کرتا ہے اور اس پر عمل درآمد نہیں کرتا۔ اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اورایسے افراد کے خلاف کسی بھی قانونی کاروائی سے دریغ نہ کیا جائے ڈپٹی کمشنر نے یہ احکامات اپنے دفتر میں کورونا وائرس سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیے انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین بالخصوص مختلف تحصیلوں کے درمیان چلنے والی ٹریفک کی بندش سے متعلق احکامات پر بھی فوری عمل درآمد کیا جائے ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ تمام ہوٹلوں میں کسی قسم کے مہمان کی موجودگی پر پابندی ہے اس لیے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنے علاقوں کے ہوٹلوں کے منیجر زسے رابطہ میں رہیں اور کسی بھی مہمان کو ٹھہرنے کی اجازت نہ دی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایک بڑاپینافلیکس نوٹس کرنل شیرخان انٹر چینج میں لگایا جائے جس پر حکومتی پالیسی کے مطابق سوات میں ہر قسم کے ٹورسٹوں کی آمد پر پابندی سے متعلق اطلاعات درج ہوں تاکہ لوگ اس کو دیکھ کر سوات آنے کی زحمت نہ کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -