سابق ضلعی نائب ناظم اسد کشمیری بھی کورونا وائرس کا شکار

سابق ضلعی نائب ناظم اسد کشمیری بھی کورونا وائرس کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بخشالی (نمائندہ پاکستان) سابق ضلعی نائب ناظم اسد کشمیری بھی کورونا وائرس کا شکار، بخشالی میں کارکنوں کی صحت یابی کے لئے دعا کا اہتمام، تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما اور سابق ضلعی نائب ناظم اسد خان کشمیری کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ اطلاع ملنے کے بعد پی پی پی بخشالی کے کارکنان،حاجی عثمان الدین، فرمانی گل ممبر، حاجی سلیم، جاوید کاکی ڈھیری، نوروالوہاب، اسرائیل کاکا،فرزنداور دیگر پی کے پچاس کے جنرل سیکریٹری ذوالفقار علی بھٹو کے حجرے میں جمع ہوئے اور اسد کشمیری کی صحت یابی کے لیے اجتماعی دعا کی۔ اس موقع پر ذوالفقار علی بھٹو کا کہنا تھا کہ عالمی وباء کے دوران متاثرہ غریب افراد کی مدد کے لیے اسد کشمیری اپنی صحت کی فکر کئے بغیر سرگرم رہے اور انہی سرگرمیوں کے دوران وہ خود بھی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں، کارکن ان کی صحت یابی کے لئے دعا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ کارکنوں کی دعاوں سے وہ بہت جلد صحت یاب ہوکر ہمارے درمیان ہونگے۔