شیرگڑھ، موٹرسائیکلوں کے مابین ٹکر سے 2نوجوان جاں بحق، 2زخمی

  شیرگڑھ، موٹرسائیکلوں کے مابین ٹکر سے 2نوجوان جاں بحق، 2زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیرگڑھ (نامہ نگار) تخت بھائی ملاکنڈ روڈ پر دو موٹر سائیکل سوار اپس میں ٹکرانے اور بعد میں موٹر کی ٹکر سے زبردست تصادم جس کے نتیجے میں دو نواجوان موقع پر جان بحق جبکہ دو نوجوان شدید زخمی ہو گئے موٹر کار جائے حادثہ سے فرار ہونے میں کا میاب ریسکیو 1122کے اہلکار موقع پر پہنچ کر متاثرہ افراد کو تخت بھائی ہسپتال پہنچا دئیے گئے پولیس تھانہ تخت بھائی نے مقدمہ درج کرکے مزید تفشیش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق عشاء کے نماز کے بعد مین ملاکنڈ روڈ پڑاو کے نزدیک دو موٹر سائیکلوں کی اپس میں ٹکرانے اور بعد میں موٹر کار کی ٹکر سے زبردست تصادم ہوا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکلوں پر سوار حمزہ خان عمر سولہ سال سکنہ ارٹ کلے اور منصورخان عمر سترہ سال سکنہ جلالہ جان بحق ہو گئے جبکہ مسعود خان عمر سولہ سال اور ولید خان عمر سترہ سال شدید زخمی ہو گئے ریسکیو 1122کے اہلکار موقع پر پہنچ کر تمام زخمیوں کو مقامی ہسپتال پہنچا دئیے گئے پولیس تھانہ تخت بھائی نے نامعلوم موٹر کار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفشیش شروع کر دی