سعودی ایئر لائنزکا طیارہ سفارتی عملے کو لیجانے 18 مئی کو کراچی پہنچے گا

  سعودی ایئر لائنزکا طیارہ سفارتی عملے کو لیجانے 18 مئی کو کراچی پہنچے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی (این این آئی)سعودی عرب کا خصوصی طیارہ 18 مئی کو جدہ سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترے گا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے خصوصی طیارے کو اترنے کی اجازت سعودی عرب کے سفارتخانے کی درخواست پر دی۔ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ جدہ سے آنے والا خصوصی طیارہ خالی پاکستان آئے گا۔ذرائع کے مطابق خصوصی طیارہ ایس وی-705 سعودی عرب کے پاکستان میں مقیم سفارتی عملے اور شہریوں کو لے کر دمام روانہ ہو گا۔ خصوصی طیارے کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہ اترنے کی اجازت سی اے اے کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے باضابطہ طور پر دی ہے۔سی اے اے کے ذمہ دار ذرائع نے بتایاکہ سعودی عرب کے خصوصی طیارے کے عملے کو جہاز سے اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
خصوصی طیارہ