شیر گڑھ،جلالہ قتل کیس کے ملزمان گرفتار،پستول بھی برآمد

شیر گڑھ،جلالہ قتل کیس کے ملزمان گرفتار،پستول بھی برآمد

  

شیرگڑھ (نامہ نگار) شیرگڑھ پولیس نے جلالہ قتل کیس میں ملوث تینوں ملزمان کو24گھنٹے کے اندر آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا عدالت نے ایک روزہ ریمانڈ پر ملزمان شیر گڑھ پولیس کے حوالہ کردیافریقین کے درمیان دیرینہ دشمنی چلی آرہی تھی ان خیالات کا اظہارڈی ایس پی تخت بھائی بشیر یوسفزئی نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ11مئی کوحبیب اللہ ولد سعد اللہ (فوجی) کو عشاء کے وقت پہلے سے ایکس ایل ائی کار میں بیٹھے ہوئے مسلح ملزمان نے اس وقت گولی مار کر قتل کردیا جب وہ نماز تراویح کے لئے قریبی قاشقار بابا مسجد جا رہے تھے جبکہ فائرنگ سے راہگیر پڑوسی معاذ خان ولد ممتاز خان سکنہ جلالہ زخمی ہوگئے جس کا ڈی پی او مردان سجاد خان نے سختی سے نوٹس لے کرمیری سربراہی میں ایس ایچ او شیرگڑھ عبد السلام خان اور انسپکٹر قیوم خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دیا جنہیں ملزمان کی جلداز جلد گرفتاری کا ٹاسک دیا گیا جنہوں نے جدید سائنسی خطوط پر کام کرکے ملزمان تک رسائی حاصل کی اور24گھنٹے کے اندر اندر قتل میں ملوث تینوں ملزمان وکیل شاہ ولد زبیر شاہ،وسیم ولد اکرام اللہ اورانعام اللہ ولد عبد الواحد ساکنان جلالہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے آلہ قتل دو عددکلاشنکوف اور دو عد پستول برآمد کرکے ملزمان کو عدالت میں پیش کیا عدالت سے ملزمان کو ایک روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -