پشاور،سول ڈیفنس کی جانب سے کورونا آگاہی مہم
پشاور (سٹی رپورٹر)سول ڈیفنس پشاور کے زیر اہتمام احتیاطی تدابیر اختیار مہم کے دوران شہر دفاع کے رضا کاروں نے پشاور کے مختلف بازاروں میں شروع ہونے والی آگاہی مہم کے دوران ہشتنگری بازار اشرف روڈ،قصہ خوانی بازار اور،صدر کینٹ کے بازاروں میں گاڑی سے اسپیکر کے ذریعے حفاطٹی تدابیر عمل عمل درآمد کی آگاہی دی گئی شہری دفاع کے ضاکاروں نے لوگوں کو ماسک پہننے سینیٹائزر کا استعمال کرنے کا کہا اور بازاروں میں گاہکون کو رش سے بچنے کیلئے سماجی فاصلہ اپنانے کی بھی ترغیب دی گئی اس موقع پر سیکرٹری ریلیف ڈائرکٹر سول ڈیفنس فہد اکرام قاضی کی ہدایت پر سول ڈیفنس پشاور کے ایڈیشن چیف وارڈن شبیر محمد، ڈپٹی چیف وارڈن خان گل اور دیگر رضا کار موجودتھے۔