بھارت کشمیریوں پر 73 سال سے ظلم ڈھا رہا ہے‘ فائق شاہ

بھارت کشمیریوں پر 73 سال سے ظلم ڈھا رہا ہے‘ فائق شاہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کشمیر میں بھارتی مظالم، مسلم نسل کشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مہاتما گاندھی کے 73 سالہ پرانے آڈیو کلپ نے مودی کے ہتکھنڈوں پر پانی پھیر دیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیری عوام پر چھوڑ دیا جائے۔ بھارت اور کشمیر میں مسلم نسل کشی نے بھارتی سیکولر ریاست کے دعووں کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے انہوں نے کہا کہ کورونا کی شدت کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں ظلم انسانیت سوزی کی علامت ہے۔ چین اور بھارت کی سکم میں تنازع اور نیپال کے ساتھ بھارت کی چھیڑ چھاڑ خطے کے حالات مزید خرابی کی وجہ بنے گا۔اصل میں مودی کے انتہا پسندانہ عزائم تباہی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ عالمی حالات کورونا کی وجہ سے خراب اور بھارت کی ہٹ دھرمی دنیا کو نئے امتحان سے دوچار کر رہی ہے۔اقوام عالم فوری نوٹس لے انہوں نے پارلیمنٹ کے اجلاس کو انتہائی مایوس کن قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بھارت کو سخت جواب دیا جائے اور ملک میں جاری کورونا اور معاشی زبوں حالی کا کوئی راستہ نکالا جائے۔اج اسمبلی غریب اور امیر کا ایک نقش پیش کررہی ہے جس عوام اور عوامی نمائندوں میں فرق اور بڑھے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -