مال منڈی کی بندش مشکل فیصلہ تھا،حاجی فرما ن علی

مال منڈی کی بندش مشکل فیصلہ تھا،حاجی فرما ن علی

  

پشاور(سٹی رپورٹر)لاک ڈاون میں نرمی خوش آئیند ھے عوام احتیاط کریں،حاجی فرمان علی، مال منڈی سربند احتیاطی طور پر بند رہیگی حکومت کیساتھ بھرپور تعاون کرینگے،مال منڈی سربند پشاور کے منتظم اعلی و اتحاد لویہ جرگہ خلیل مومند پشاور کے مرکزی چیرمین حاجی فرمان علی خان خلیل اف سربند نے میڈیا سے بات چیت کرتے ھوئے کہا ھے کہ کرونا وایرس کی پھیلاو کی روک تھام کے لئے مال منڈی سربند کی عا رضی طور پر بندش ایک بہت مشکل فیصلہ تھا غریب لوگوں کی روزگار کا واحد زریعہ ھے لیکن ہم نے حکومت ضلعی انتظامیہ اور اسسٹنٹ کمشنر رضوانہ ڈار کیساتھ تعاون کرکے حب الوطنی اور انسان دوستی کا ثبوت دیا ھے۔ لاک ڈاون میں نرمی تاجروں کی بہتری کی نوید ھے۔ اس فیصلے کا ہم وزیراعظم عمران خان کے مشکور ہیں اور امید کرتے ہیں بہت جلد ضلعی انتظامیہ اور اسسٹنٹ کمشنر رضوانہ ڈار صاحبہ ہمیں بھی اجازت دیکر غریب عوام پر احسان کریگی۔ انہوں کہا کہ میڈم کی ولولہ انگیز کارکردگی سے علاقے پر بہت اچھا اثر ھوا ھے مہنگائی اور گران فروشی پر قابو پایا گیا ھے عوام خوش ہیں اور اس کے علاوہ ڈی ایس پی گران اللہ خان اور ایس ایچ او سربند مثل خان کی قیادت میں اہل علاقہ خوش ہیں جرئیم پیشہ عناصر ختم ھوچکے ہیں۔ ہم ٹاون تھری عملہ کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنکی وجہ سے کرونا پر قابو پایا گیا ھے۔ پاک فوج ڈاکٹرز اور پولیس عوام کی خدمت میں پیش پیش ہے عوام سے اور خلیل مومند قوم اور قرب وجوار کے افریدی قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ کل بروز جمعرات مال منڈی بند رہیگی ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور اسسٹنٹ کمشنر رضوانہ ڈار اور ضلعی انتظامیہ اور حکومت کے ہاتھ مضبوط کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -