کورونا نے درمیانے اور نچلے طبقے کو زمین بوس کردیا‘ عتیق الرحمان

  کورونا نے درمیانے اور نچلے طبقے کو زمین بوس کردیا‘ عتیق الرحمان

  

پشاور(سٹی رپورٹر) جماعت اسلامی پشاور کے امیر عتیق الرحمن نے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئئے کہاکہ موجودہ کورونا وبا نے عام پاکستانی کو معاشی طورپر مزید پیچھے دھکیل دیا ہے۔ پچھلے سال کے معاشی حالات اور مہنگائی نے لوگوں کو کمزور کیا تھا لیکن اس وبا کی وجہ سے بڑی مشکل سے سفید پوشی کا بھرم رکھنے والے درمیانے اور نچلے طبقے کو معاشی طورپر زمین بوس کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ 48دن کے لاک ڈاؤن نے بازار میں ترسیل ورسد کو شدید متاثر کیا۔ اب اچانک بازار میں رش بن جانے کی وجہ سے ضروری اشیاء عوام کی قوت مزید سے باہر نکل چکی ہیں۔ حکومت کو اس سارے معاملے کو سنجیدگی سے لینا ہوگا۔ آئندہ ماہ تیار ہونے والے آئندہ سال کے بجٹ عوام کو سہولت کے بنیادی اصول پر تیار کیا جاے۔ روزمرہ استعمال سے اشیاء، غذائی اجناس، ایندھن اور خصوصاً بجلی وگیس کو سستا کیا جائے۔ جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں کو جنوری 2018ء کی سطح پر واپس لایا جائے۔حکومت نے نیا بجٹ بناتے ہوئے اگر آئی ایم ایف کی پالیسی کو بنیادی اصول قرار دیا تو عوام 2019ء کی مہنگائی، کورونا لاک ڈاؤن اور نئے آئی ایم بجٹ کی وجہ سے زندگی گزارنے کے قابل نہیں رہے گے۔ معاشرے میں بے چینی و اضطراب دن بدن بڑھتا جاریا ہے۔ ذہنی تناؤ بڑھنے کی وجہ سے روزمرہ قتل مکالتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور سٹریٹ کرائمز کی شرح بھی بڑھ رہی ہے۔ حکومت کو اس ساری معاشرتی وسماجی صورتحال کو سمجھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ اور معاشی طورپر عوام کو ریلیف دینے کے لیے نئے بجٹ کو عوامی سہولت کے بنیادی اصول پر ترتیب دینا چاہیے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -