شانگلہ میں قراء حضرات میں مقابلے کیلئے تقریب کا انعقاد

شانگلہ میں قراء حضرات میں مقابلے کیلئے تقریب کا انعقاد

  

پشاور(ساف رپورٹر)الپوری کالج ضلع شانگلہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز کی جانب سے ضلع بھر سے آئے ہوئے تمام قراء صاحبان کی قرات کے مقابلے کی ایک پُر وقار مگر سادہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈی پی او شانگلہ کے والد الحاج ملک محمد دین اعوان،بھائی انجنئیر ملک آفتاب،ڈی پی او شانگلہ ملک اعجاز، ایس پی انوسٹی گیشن شانگلہ مزمل شاہ جدون، ریٹائرڈ ایس پی بحر الدین خان،ڈی ایس پی الپوری ظاہر شاہ خان، ڈی ایس پی پورن زیراب گل، ایس ایچ او تھانہ الپوری محمد عارف، آر آئی محمد علیم، لائن آفیسر عبد الواحد،علاقہ معززین علماء کرام اور سابقہ سنیٹر مولانا راحت حسین بھی موجود تھے۔اس موقع پر تقریب کے آغازپر انجنئیر ملک آفتاب نے کہا کہ آج بہت خوشی کا مقام ہے کہ ہم سب ملکر قران پاک کی تلاوت انتہائی آداب کیساتھ سن رہے ہیں مقابلے کا مقصد یہ تھا کہ قران پاک پر ہم نے ایمان لایا ہے تاکہ قران پاک کی تلاوت زیادہ ہو جائے۔ بعد میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجاز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک میں شانگلہ میں رہوں گا میرا جینا مرنا شانگلہ کے عوام کیساتھ ہے، حسن قرات پروگرام کے انعقادکا مقصد یہ ہے کہ لوگ دین کی طرف آجائیں، میں فخر سے کہتا ہوں کہ شانگلہ کے لوگ انتہائی مہمان نواز، قابل اور محنتی ہیں، انھوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزیدکہا کہ مجھے اس بات پر بھی فخر ہے کہ میں شانگلہ کے غیور عوام اور دلیر فورس کی کمانڈنگ کرتا ہوں۔انھوں نے مزید کہا کہ جب سے شانگلہ آیا ہوں اور یہاں کی غربت دیکھ کر تو دلی ہمدردی محسوس کرتا ہوں اور اپنے خاندان کیساتھ مسلسل ڈسکس کرتا ہوں اور ان کی مدد سے الحمد اللہ شانگلہ میں غریب بچوں اور یتیموں میں راشن اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیائے تقسیم کی ہے۔ انھوں نے شہید ڈی ایس پی نصیب شاہ کی ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں۔ سابقہ سنیٹر مولانا راحت حسین نے تفصیل سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او شانگلہ اور ان کی خاندان کے لئے خصوصی دعائیں کی کہ انھوں نے ایسے پروگرام کا انعقاد کیا جس کی بدولت تمام قراء صاحبان اکر یہاں پر قران پاک کی تلاوت فرمائی۔ پروگرام کیلئے خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دی تھی کمیٹی کے چئیرمین سنیٹر صاحب تھا، تمام قرا ء صاحبان میں سے قاری محمد اسامہ کو پہلی پوزیشن،قاری محمد اظہر کو دوسری پوزیشن اورقاری صدرالدین کو تیسری پوزیشن حا صل ہوئی۔ ڈی پی او ملک اعجاز کے والد الحاج ملک محمد دین اعوان اور بھائی انجنئیر ملک آفتاب نے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو دس ہزار نقد انعام، جبکہ دوسری پوزیشن کو پانچ ہزار اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے قاری کو دو ہزار روپے دئیے اور ساتھ انکو گفٹ بھی پیش کئے گئے۔ تمام قرا ء صاحبان کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجاز کی جانب سے ایس پی انوسٹی گیشن مزمل شاہ جدون نے سرٹیفیکیٹ تقسیم کی۔ آخر میں انجنئیر ملک آفتاب نے کمیٹی کے ممبران میں بھی ہزار ہزار روپے تقسیم کئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -