ہنگو میں پولیس کی کارروائی 2 منشیات فروش گرفتار

ہنگو میں پولیس کی کارروائی 2 منشیات فروش گرفتار

  

ہنگو(بیورورپورٹ)ہنگوتھانہ صدر پولیس نے تازہ کاروائی میں دومنشیات فروشوں سمیت پانچ جرائم پیشہ افراد کوگرفتارکرلیاہے۔گرفتارمنشیات فروشوں کوتھانہ صدر کے علاقے توغ سرائے میں چھاپہ مارکاروائیوں میں منشیات سمیت حراست میں لے لیاگیاہے جبکہ مختلف علاقوں سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن میں غیرقانونی اسلحہ رکھنے پرتین افرادبھی پولیس کے ہتے چڑھ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹرجنرل آف پولیس کوہاٹ ریجن طیب حفیظ چیمہ کی خصوصی ہدایت پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسرشاہداحمدخان کی زیرنگرانی جرائم پیشہ اورسماج دشمن عناصرکے خلاف جاری کاروائیوں کے تسلسل میں تھانہ صدر پولیس نے ایس ایچ او محمودعالم کی قیادت میں مخبرکی اطلاع پرکاروائی کرتے ہوئے علاقہ توغ سرائے میں چھاپہ مارکاروائی میں دومنشیات فروشوں کو گرفتارکرلیاہے۔ایس ایچ اوکے مطابق گرفتارمنشیات فروش محمدوسیم اورفرمان کومخبرکی اطلاع پرچھاپہ مارکاروائی میں 1240 گرام چرس سمیت گرفتارکرلیاگیاہے جبکہ علاقہ محمدخواجہ میں سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن کے دوران3جرائم پیشہ افراد کوبھی حراست میں لے لیاگیاہے۔جن کے قبضے سے ایک کلاشنکوف،3پستول اورسینکڑوں مختلف بورکے کارتوس برآمدکرکے قبضے میں لے لئے گئے ہیں۔گرفتارملزمان کوتھانہ صدر منتقل کردیاگیاہے جہاں ملزم کیخلاف غیرقانونی اسلحہ رکھنے اورمنشیات فروشی کے جرائم کے تحت مقدمات درج کردئیے گئے ہیں۔ایس ایچ اوصدرایس آئی محمودعالم نے واضح کیاکہ رمضان المبارک میں بھی پولیس فورس ہرحال میں جرائم کاسدباب کرنے کیساتھ ساتھ عوام کے جان ومال اورآبروکے تحفظ کیلئے ہمہ وقت متحرک ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -