وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کا کرونا ٹیسٹ نیگٹیو

وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کا کرونا ٹیسٹ نیگٹیو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر ہاوسنگ ڈاکٹر امجدعلی کے کورونا ٹیسٹ کا رزلٹ نیگٹیو آگیا ہے۔ کورونا وائرس سے صحت یا بی کے بعد اپنے بیان میں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بیماری کے باعث وہ 14 دن تک قرنطین میں رہ کر عوامی خدمت سے دور رہے لیکن اب صحت یابی کے بعد وہ اسی جذبے سے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ ڈاکٹر امجد علی کا کہنا تھا کہ اللہ رب العزت کے فضل و کرم اور عوام کی دعاؤں سے انہیں صحت ملی ہے، وہ تمام لوگوں کے نیک خواہشات پر شکر گزار ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بغیر کسی ضرورت کے اپنے گھروں سے نہ نکلیں اور حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاو کے حوالے سے جاری کردہ ہدایات پر من و عن عمل کریں، تاکہ وبا پر جلد سے جلد قابو پایا جاسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف حفاظتی تدابیر اختیار کرکے ہی ہم کورونا کو شکست دے سکتے ہیں۔