سربند پولیس نے اسلحہ کی نوک پر شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کا سراغ لگا لیا

سربند پولیس نے اسلحہ کی نوک پر شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کا سراغ لگا لیا

  

پشاور(کرا ئم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر کے نواحی علاقوں میں اسلحہ کی نوک پر شہریوں کو لوٹنے والے خطرناک گروہ کا سراغ لگا لیا، گزشتہ روز کامیاب کارروائی کے دوران گروہ کے سرغنہ افغان باشندے سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران راہزنی کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے چھینی گئی رقم، واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر لی گئیں ہیں، ملزمان سے دوران تفتیش مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق مدعی فواد خان ولد شادر گل سکنہ اچینی پایاں نے مورخہ 2 مئی 2020 کو تھانہ سربند پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ اچینی میرہ کی حدود میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار راہزنوں نے اس سے اسلحہ کی نوک پر رقم چھین کر فرار ہو گئے جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔ایس پی صدر ڈویژن عبد السلام خالد نے راہزنی کی واردات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی بڈھ بیر گران اللہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سربند مثل خان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ملوث ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا جنہوں نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ افراد کو شامل تفتیش کیا جس کے دوران واردات میں ملوث اصل ملزمان تک رسائی حاصل کرکے گزشتہ روز کامیاب کاروائی کے دوران خطرناک راہزن گروہ کے سرغنہ اور مرکزی ملزم حیات خان ولد عزت شاہ سکنہ افغانستان سمیت چار ملزمان رفیع اللہ ولد رحمان اللہ سکنہ شگئی ہندکیان، عثمان ولد نثار اور محاد ولد افتحار حسین ساکنان اچینی بالا کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران راہزنی کے متعدد دیگر وارداتوں میں بھی ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے چھینی گئی نقد رقم 85 ہزار روپے، واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ تین عدد پستول اور دو عدد موٹر سائیکل بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس کے دوران ان سے مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -