رواں برس کوئی طالبعلم فیل نہیں ہو گا، پنجاب بورڈ نے امتحانات سے متعلق سفارشات تیار کر لیں 

رواں برس کوئی طالبعلم فیل نہیں ہو گا، پنجاب بورڈ نے امتحانات سے متعلق ...

  

لاہور(این این آئی)پنجاب حکومت نے بورڈ امتحانات سے متعلق اپنی سفارشات تیار کرلیں جس کے مطابق امسال کوئی طالبعلم بھی فیل نہیں ہوگا، رواں سال امتحان نہ لینے اور انٹرمیڈیٹ پارٹ ون میں سپلی لینے والوں کو بھی اوسط نمبرز دے کر پاس کرنے کی سفارش کردی گئی۔پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز کی جانب سے بورڈ امتحانات سے متعلق اہم سفارشات تیار کرلی گئی ہیں جن کے مطابق سپلیمنٹری، کمپوزٹ، رپیٹ اور امپروو کرنے والے طلبا کی 11 کیٹیگریز بنائی گئی ہیں، جن کی تعداد کل طلبا ء کا 7 فیصد ہیں، لیکن اگر طلبا ء اگلے سال اپنی مرضی سے امتحان دینا چاہیں تو انہیں اجازت ہوگی۔ سفارشات کے مطابق نہم جماعت کے طلبا ء کو دسویں جماعت میں ترقی دی جائے گی، گیارہویں جماعت کے طلبا ء کو بارہویں میں ترقی دی جائے، گیارہویں جماعت کے نمبرز دگنا کر کے بارہویں کا نتیجہ تیار کیا جائے گا۔پنجاب کی تیار کردہ تمام سفارشات آج (جمعرات) کے روز وفاقی وزیر تعلیم کی زیرصدارت منعقد ہونے والے بین الصوبائی اجلاس میں پیش کی جائیں گی تاہم حتمی نوٹیفکیشن وفاق کی منظوری کے بعد جاری کیا جائے گا۔

 طالبعلم فیل

مزید :

صفحہ اول -