لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش و تیز آندھی،موسم خوشگوار ہو گیا

لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش و تیز آندھی،موسم خوشگوار ہو گیا
لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش و تیز آندھی،موسم خوشگوار ہو گیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے مختلف شہروں میں ہونے والی طوفانی بارشوں سے موسم سرد و خوشگوار ہو گیا ہے لیکن بجلی کی عدم نے شہریوں کو تکلیف میں بھی مبتلا کردیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق فیصل آباد، جھنگ، شور کوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، مہاراجہ، پیر محل، ساہیوال، ہڑپہ، چیچہ وطنی، کمیر اور نور شاہ سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں شدید طوفانی بارشوں سے موسم سرد ہوگیا ہے لیکن اس کے ساتھ ہی بجلی کی فراہمی میں آنے والے تعطل کے باعث لوگ تکلیف میں بھی مبتلا ہو گئے ہیں۔

اس ضمن میں مختلف شہروں سے بجلی کی فراہمی کی ذمہ دار کمپنیوں کے ترجمانوں نے مو¿قف اختیار کیا ہے کہ عملہ بالکل تیار ہے اور بارش کے تھمتے ہی بجلی بحالی کا کام شروع کردیا جائے گا۔

مزید :

اہم خبریں -ماحولیات -علاقائی -پنجاب -لاہور -