وزیر خزانہ بلوچستان ظہور بلیدی میں کورونا وائرس کی تصدیق

وزیر خزانہ بلوچستان ظہور بلیدی میں کورونا وائرس کی تصدیق
وزیر خزانہ بلوچستان ظہور بلیدی میں کورونا وائرس کی تصدیق

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خزانہ بلوچستان ظہور بلیدی میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز مسلسل بڑھتے جا رہے ہیں اور اس سے اب تک متعدد سیاستدان بھی متاثر ہو چکے ہیں۔متاثرہ سیاستدانوں میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری، سینیٹر مرزا محمد آفریدی، ممبر کے پی اسمبلی عبدالسلام آفریدی، وزیراعلیٰ کے پی کے معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش ، ممبر سندھ اسمبلی سید عبدالرشید اور ممبر سندھ اسمبلی منگلا شرما شامل ہیں۔اب اس فہرست میں وزیر خزانہ بلوچستان ظہور بلیدی کا بھی اضافہ ہو گیا ہے اور ان میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ظہور بلیدی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثب آیا ہے، مجھ میں کورونا کی علامات ظاہرنہیں ہوئیں لیکن ڈاکٹروں کی ہدایت پرخود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ صحت یاب ہو رہا ہوں، صحت یابی کےلئے دعا کرنے والوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -کورونا وائرس -