پی آئی اے کی سعودی عرب کیلئے پروازوں کا شیڈول جاری

پی آئی اے کی سعودی عرب کیلئے پروازوں کا شیڈول جاری
پی آئی اے کی سعودی عرب کیلئے پروازوں کا شیڈول جاری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے سعودی عرب کےلئے پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

پی آئی اے کی پرواز آج ریاض سے 250 پاکستانیوں کو لے کر لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔ہفتہ کے روز پی آئی اے کی ایک اور پرواز مدینہ سے 250 پاکستانیوں کو لے کر کراچی پہنچے گی۔

18 مئی کو پی آئی اے کی پرواز جدہ سے 250 پاکستانیوں کو فیصل آباد لائے گی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ 21 مئی کو پی آئی اے کی پرواز دمام سے اسلام آباد کے لیے آپریٹ ہو گی۔

خیال رہے کہ پی آئی اے نے مشرق وسطیٰ کی پروازوں میں کھانا فراہم کرنے کی سروس بند کر دی ہے۔پی آئی اے حکام کا اس ضمن میں کہنا تھا کہ دبئی، ابوظہبی، سعودی عرب، مسقط اور عمان کی پروازوں میں مسافروں کو کھانا فراہم نہیں کیا جائے گا۔حکام نے کہا کہ یہ پابندی کورونا وائرس سے بچائو کے اقدامات کے تحت عائد کی گئی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -