واشنگٹن سے پی آئی اے کی خصوصی پرواز کراچی روانہ

واشنگٹن سے پی آئی اے کی خصوصی پرواز کراچی روانہ
واشنگٹن سے پی آئی اے کی خصوصی پرواز کراچی روانہ

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)واشنگٹن سے 232 مسافروں کو لے کر پی آئی اے کی دوسری خصوصی پرواز کراچی روانہ ہوگئی۔

پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے مسافروں کو الوداع کہا، ان کا کہنا تھا کہ ایک اور خصوصی پرواز 17 مئی کو نیوجرسی سے لاہور روانہ ہوگی، وطن واپسی کے خواہشمند پاکستانی سفارتخانہ یا قونصل خانے سے رابطہ کریں۔اسدمجیدخان نے تمام مسافروں کےلئے نیک تمناﺅں کا اظہار بھی کیا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے امریکا میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے6 پروازوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -