”پی ٹی وی کے پروڈیوسر نے اپنے ساتھ سونے کی پیشکش کی اور ۔۔“پاکستانی ڈراموں کی اداکارہ نے الزام لگا دیا

”پی ٹی وی کے پروڈیوسر نے اپنے ساتھ سونے کی پیشکش کی اور ۔۔“پاکستانی ڈراموں ...
”پی ٹی وی کے پروڈیوسر نے اپنے ساتھ سونے کی پیشکش کی اور ۔۔“پاکستانی ڈراموں کی اداکارہ نے الزام لگا دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) اداکارہ سحر شنواری نے الزام لگایا ہے کہ پی ٹی وی کے پروڈیوسر نے اپنے ساتھ سونے کی پیشکش کی۔

تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہپی ٹی وی ترک ڈرامے ارتغرل کو پروموٹ کیوں کر رہاہے، یہ اچھا ڈرامہ ہے لیکن یہ کمرشل چینلز  پر بھی دکھایا جا سکتا ہے،پی ٹی وی کو اپنی مقامی تاریخ کو اجاگر کرنا چاہیے،پی ٹی وی کو اپنے ٹیلنٹ کیلئے اتنا زیادہ پرجوش کبھی نہیں دیکھا ۔

نفیسہ شاہ کے ٹوئیٹ کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ سحر شنواری نے الزام لگایا کہ پی ٹی وی میں کام کرنیوالے ایک پروڈیوسررومی نے انہیں اپنے ساتھ سونے کی پیشکش کی، انہوں نے انکار کیا تو اسے کام سے ہی نکال دیا۔ خاتون نے مزید کہاکہ انہوں نے اوپیرا صابن کا پی ٹی وی کیساتھ ایک معاہدہ سائن کیاتھا۔

اداکارہ نے لکھا ”دو سال پہلے میری نے اوپیرصابن کا ایک کنٹریکٹ پی ٹی وی پروڈیوسر رومی کیساتھ پی ٹی وی میں دستخط کیا اور اگلے دن اس نے میری چھٹی کرائی کیونکہ میں نے اس کیساتھ سونے کی اس کی پیشکش ٹھکرادی تھی، میں جانتی ہوں کہ انہوں نے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے دور میں کیسے مقامی ٹیلنٹ کو پروموٹ کیا، اب وہ کم از کم ہلال ذرائع سے تو کمارہے ہیں“۔

مزید :

تفریح -