غیرقانونی بھرتیوں کاریفرنس ،شاہد خاقان عباسی اور ارشد مرزا کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور

غیرقانونی بھرتیوں کاریفرنس ،شاہد خاقان عباسی اور ارشد مرزا کی حاضری سے ...
غیرقانونی بھرتیوں کاریفرنس ،شاہد خاقان عباسی اور ارشد مرزا کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے غیرقانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں شاہد خاقان عباسی اور ارشد مرزا کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں شاہدخاقان عباسی اوردیگرکےخلاف غیرقانونی بھرتیوں کے ریفرنس کی سماعت ہوئی،شاہد خاقان عباسی آج بھی احتساب عدالت میں پیش نہ ہو سکے،شاہد خاقان عباسی اور ارشد مرزا کی جانب سے ایک بار پھر حاضری سے استثناکی درخواست دائرکردی گئی،خواجہ نوید وکیل شاہدخاقان عباسی نے کہاکہ کورونا اور لاک ڈاﺅن کی وجہ سے فلائٹ آپریشن معطل ہیں ،فلائٹ آپریشن معطل ہونے سے شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔

اسلام آبادہائیکورٹ نے بھی عبوری ضمانت میں 27 مئی تک توسیع کردی ہے،عدالت نے شاہد خاقان عباسی اور ارشد مرزا کی حاضری سے استثناکی درخواست منظور کرلی،عدالت نے ریفرنس کی سماعت 9 جون تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کوحاضری یقینی بنانےکی ہدایت کردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -