کورونا وائرس، لاک ڈاﺅن کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات میں اضافہ

کورونا وائرس، لاک ڈاﺅن کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات میں ...
کورونا وائرس، لاک ڈاﺅن کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں لاک ڈاون میں نرمی کر دی گئی ہے جس کے بعد آج مزید 1452 نئے کیسزسامنے آئے ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 33 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 13 ہزار 51 ٹیسٹ کیے گئے جن میں مزید 1452 افراد میں وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے جس کے بعد مجموعی تعداد 35 ہزار 788 پر پہنچ گئی ہے جبکہ مزید 33 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور اموات 770 ہو گئیں ہیں تاہم 9 ہزار 695 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز پنجاب میں سامنے آ چکے ہیں جہاں تعداد 13 ہزار 561 ہو گئی ہے جبکہ سندھ میں 13 ہزار 341 ، بلوچستان 2239 ، خیبر پختون خواہ میں 5252 ، اسلام آباد میں 822 ، گلگت بلتستان میں 482 اور آزاد کشمیر میں 91 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔
کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات خیبرپختون خواہ میں ہوئی ہیں جہاں تعداد 275 ہو گئی ہے ، پنجاب میں 223 ، سندھ میں 234 ، بلوچستان میں 27 ، اسلام آباد میں 6 ، گلگت بلتستان میں 4 جبکہ آزاد کشمیر میں ایک شخص وائرس کے باعث انتقال کر گیاہے ۔
پنجاب میں کورونا وائرس سے اب تک 4 ہزار 636 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ سندھ میں 2 ہزار 835 ، کے پی کے میں 1392 ، اسلام آباد میں 100 ، گلگت بلتستان میں 337 ، بلوچستان میں 326 اور آزاد کشمیر میں 69 افراد صحت یاب ہونے کے بعد اپنے گھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -