تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مہنگائی کی صورتحال پر وزیراعظم عمران خان کا نوٹس،اجلاس طلب کرلیا

تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مہنگائی کی صورتحال پر وزیراعظم عمران خان کا ...
تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مہنگائی کی صورتحال پر وزیراعظم عمران خان کا نوٹس،اجلاس طلب کرلیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مہنگائی کی صورتحال پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے پرائس کنٹرول کمیٹی کااجلاس بلالیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں وزرائے اعلیٰ، چیف سیکرٹریز شریک ہونگے،اجلاس میں وزیراعظم کو مہنگائی کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی ،وزیراعظم کو مہنگائی کنٹرول کرنے سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی ۔

رپورٹ کے مطابق اجلاس میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف آرڈیننس کے ثمرات سے بھی آگاہی دی جائے گی ،وزیراعظم عمران خان مہنگائی کنٹرول کرنے سے متعلق ہدایات دیں گے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -