سعودی عرب میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

سعودی عرب میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت
سعودی عرب میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں تیل نکالنے والی کمپنی آرامکو نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جن سے جلد پیداوار کا عمل جلد شروع کیا جائے گا.

سعودی عرب میں آرامکو نے شمال مغربی علاقے میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر اور وسطی علاقے میں ایک آئل فیلڈ دریافت کئے جانے کا اعلان کیا ہے، سعودی آرامکو کے مطابق 2020 کی پہلی سہ ماہی کے دوران آئل اور گیس کی دو نئی فیلڈز دریافت ہوئی ہیں، ان میں سے ایک فیلڈ گیس اور تیل کے ذخائر سے مالامال ہے جبکہ دوسری صرف آئل فیلڈ ہے.

سعودی آرامکو نے بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ مملکت کےشمال مغرب میں ایک فیلڈ دریافت ہوئی ہے جہاں گیس اور تیل کے ذخائر بھرے ہوئے ہیں، وسطی ریجن میں آئل فیلڈ دریافت ہوئی ہے، 2019 کے دوران 2 آئل فیلڈز دریافت کی گئیں جبکہ تیل کے سات کنویں کامیابی سے تیار کر لئے گئے ہیں.

مزید :

عرب دنیا -