ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی اور دکانیں سیل کی جائیں گی: ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ

ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ...
ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی اور دکانیں سیل کی جائیں گی: ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ

  

عمرکوٹ( سید ریحان شبیر)ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی اور دکانیں سیل کی جائیں گی ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن نے ضلع عمرکوٹ کے تاجروں کو محکمہ داخلہ حکومت سندھ کی جانب سے موجودہ کورونا وائرس کی صورتحال میں چھوٹی سطح پر کاروبار کھولنے کے لیے جاری کردہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ، بصورت احکامات کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی اور دکانوں کو سیل کیا جائے گیا ،یہ بات انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفیس کے دربار ہال میں مختلف تاجر تنظیموں کے نمائندوں سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تاجر برادری کے نمائندوں کو ہدایت کی کہ کاروباری مارکیٹس میں کام کرنے والے ملازمین اورمالکان ماسک کا استعمال لازمی بنائیں اور مارکیٹس میں سماجی فاصلے کو برقرار رکھیں اور اپنی دکانوں پر رش نہ ہونے دیں ۔اس موقع پر انہوں نے اسسٹنٹ کمشنروں کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے کاروبار کی اجازت ملنے کے بعد جو بھی بیوپاری ایس او پیز کی خلاف ورزری کرے اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی اور جرمانہ کیا جائے دکانداروں اور خریداروں کو فیس ماسک پہننے، سماجی فاصلہ رکھنے، کورونا وائرس پھیلنے سے روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر عمل درآمد کرانے کا پابند بنایا جا ئے۔

اس موقع پر انہوں نے واضع کیا کہ بڑے مارٹس ، چھوٹے بڑے ہوٹلز ، شاپنگ مالز، پارک، ججام کی دکانیں ، بیوٹی پارلر ہرقسم کی پبلک ٹرانسپورٹ ،شادی ہال اور دیگر بڑے کاروبار بند رہیں گے ،انہوں نے بتایا کہ جس کاروبار کو کھولنے اور بند رکھنے کی اجازت دی گئی ہے اس پر عمل درآمد کرانے کی مکمل کوشش کی جائے ، اس موقع پر تاجر برادری نے ڈپٹی کمشنر کو ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کروانے کی یقین دہانی کروائی، اجلاس میں پاک آرمی اور پاکستان رینجرز کے آفسران اور ڈی ایس پی عمرکوٹ نے شرکت کی ۔ 

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -