ریاض سے پی آئی اے کی دوسری پرواز 14 مئی (آج) کو لاہور روانہ ہوگی:سفیرِ پاکستان راجہ علی اعجاز

ریاض سے پی آئی اے کی دوسری پرواز 14 مئی (آج) کو لاہور روانہ ہوگی:سفیرِ پاکستان ...
ریاض سے پی آئی اے کی دوسری پرواز 14 مئی (آج) کو لاہور روانہ ہوگی:سفیرِ پاکستان راجہ علی اعجاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (وقار نسیم وامق) ریاض میں پاکستان کے سفارتخانے نے (آج) 14 مئی 2020 کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے لاہور روانہ ہونے والے 250 پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا اہتمام کیا ہے ۔ ایمرجنسی ، طبی امور ، اقامے کی میعاد ختم ہونے اور خروج ویزہ والے پاکستانیوں کو ترجیح دی گئی ہے.

15 مارچ 2020 کو سعودی عرب میں فلائٹ آپریشن معطل ہونے کے بعد ریاض سے یہ وطن واپسی کی دوسری پرواز ہوگی، پہلی پرواز اسلام آباد کے لئے یکم مئی 2020 کو چلائی گئی تھی.

سفیرِ پاکستان راجہ علی اعجاز نے ہوائی ٹکٹوں کی خریداری کے لئے سفارتخانے آنے والے پاکستانیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سفارتخانہ ہوائی ٹکٹوں کی آسانی سے فروخت کے ساتھ ساتھ اپنے پاکستانی بھائیوں کی فلاح و بہبود ، محفوظ اور جلد از جلدوطن واپسی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہا ہے، انہوں نے اس مشکل وقت میں تعاون اور فہم و فراست کا مظاہرہ کرنے پر اپنے شہریوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مزید :

عرب دنیا -