حلقہءفکروفن کے زیرِ اہتمام انٹرنیشنل نعتیہ مشاعرہ اور محفلِ نعت منعقد کی گئی

حلقہءفکروفن کے زیرِ اہتمام انٹرنیشنل نعتیہ مشاعرہ اور محفلِ نعت منعقد کی ...
حلقہءفکروفن کے زیرِ اہتمام انٹرنیشنل نعتیہ مشاعرہ اور محفلِ نعت منعقد کی گئی

  

ریاض (وقار نسیم وامق) حلقہءفکروفن کے زیرِ اہتمام ماہِ صیام کی بابرکت ساعتوں میں آن لائن انٹرنیشنل نعتیہ مشاعرہ اور محفلِ نعت کا پروگرام منعقد ہوا، جس میں پاکستان، سعودی عرب، فرانس، انگلینڈ، امریکہ اور کینیڈا سے شعراء اور نعت خواں شریک ہوئے، صدارت صدر حلقہء فکروفن ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری نے کی, مہمانِ خصوصی ڈاکٹر سعید احمد وینس تھے جبکہ مہمانانِ اعزازی سید آصف علی ظہوری، نیلما ناہید درانی، عباس سرور قریشی تھے، نظامت کے فرائض

جنرل سیکرٹری حلقہء فکروفن وقار نسیم وامق نے بخوبی سر انجام دئیے.

تقریب میں سامعین نے بھرپور شرکت کی جس میں سیاسی سماجی اور ادبی تنظیموں کے اکابرین اور ان کے نمائندگان، شاعر ، صحافی ،ادیب اور دانشور شامل تھے.

تلاوت قرآن پاک سے محفل کا آغاز حافظ عبدالرحمن رانا نےکیا جبکہ نعت رسول مقبول صلعم کی سعادت اظہر مجید کے حصہ میں آئی، حلقہء فکروفن کے ناظم الامور ڈاکٹر طارق عزیز نے حلقہء فکروفن کا تعارف پیش کیا.

صدر محفل نے استقبالیہ پیش کیا جس میں انہوں نے نعت خوانی اور نعت گوئی کا تاریخی پس منظر پیش کیا اور نعتیہ مشاعرہ کی اہمیت کو اجاگر کیا، ڈاکٹر ریاض نے امریکہ ، برطانیہ ، فرانس، کینیڈا ، پاکستان اور سعودی عرب سے شعراء کرام اور نعت خوان حضرات کو اس پروگرام میں خوش آمدید کہا اور سامعین کو پروگرام کی رونق دو بالا کرنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا.

شعراء کرام میں برطانیہ سے نیلما ناہید درانی، فرانس سے عباس سرور قریشی، پاکستان سے نیّر صدیقی ، محمد ایوب صابر اور حلقہ فکروفن کے کینیڈا سے ڈاکٹر حناء امبرین طارق، انجم ڈار، جدہ سے آفتاب علی ترابی، زمرد خان سیفی جبکہ سعودی عرب سے عمران اثر، قلبِ عباس، شہزاد کھوکھر، ڈاکٹر ریاض عاجز اور وقار نسیم وامق نے اپنی اپنی باری پر اپنا نعتیہ کلام پیش کر کے حضور اکرم صلی علیہ و الہ وصلم سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا اور خوب داد وصول کی.

امریکہ سے معروف نعت خواں سید آصف علی ظہوری، سعودی عرب سے ڈاکٹر سعید احمد وینس، اظہر مجید، اور پاکستان سے عقیل قریشی نے ھدیہ نعت پیش کرکے محفل کو پر نور بنایا.

مہمانِ خصوصی ڈاکٹر سعید احمد وینس نے اپنے خطاب میں حلقہء فکروفن کو پرنور نعتیہ مشاعرہ اور محفلِ نعت کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی جبکہ چئیرمین حلقہء فکروفن شیخ سعید احمد، کنوینئر چوہدری سجاد علی، مشیرِ اعلیٰ ڈاکٹر محمود باجوہ، سنیئر رکن سرور خان انقلابی اور اساسی رکن مخدوم امین تاجر نے اپنے پیغامات میں تمام شرکائے محفل کا شکریہ ادا کیا.

صدرِ محفل ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری نے صدارتی کلمات اور اظہارِ تشکر ادا کرتے ہوئے شعراء، نعت خوانوں، معزز سامعین اور میڈیا کے افراد کا فرداً فرداً شکریہ ادا کیا پروگرام کے ویڈیو سسٹم کے کنٹرولر فواد علی، طلحہ ظہیر اور قلبِ عباس کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حلقہء فکروفن اپنی عظیم اور شاندار روایت کو جاری رکھتے ہوئے آئندہ بھی تقریبات منعقد کرتا رہے گا اور فکروفن کے چراغ روشن کرتا رہے گا.آخر میں رانا عمر فاروق نے دعائے خیر پر محفل کا باقاعدہ اختتام ہوا.

مزید :

عرب دنیا -تارکین پاکستان -