”غیر ملکی ڈاکٹروں کو ہم یہ والا ویزا دیں گے “کورونا وائرس کی صورتحال میں ملک میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹروں کیلئے دبئی کے حکمران نے سب سے بڑا اعلان کر دیا

”غیر ملکی ڈاکٹروں کو ہم یہ والا ویزا دیں گے “کورونا وائرس کی صورتحال میں ملک ...
”غیر ملکی ڈاکٹروں کو ہم یہ والا ویزا دیں گے “کورونا وائرس کی صورتحال میں ملک میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹروں کیلئے دبئی کے حکمران نے سب سے بڑا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی سٹی (ڈیلی پاکستان آن لائن )دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کورونا وائرس کے دوران خدمات انجام دینے والے غیر م لکی ڈاکٹرز کے لیے گولڈن ویزے کا اعلان کر دیاہے ۔
عرب خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کورونا وائرس کے دوران دبئی ہیلتھ اتھارٹی کے لیے کام کرنے والے ڈاکٹرز کی کاوشوں کو سراہا اور 212 ڈاکٹرز کے لیے 10 سال کے گولڈن ویزے کا اعلان کیا۔شیخ محمد بن راشد نے امارات میں کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے اور کورونا کے مریضوں کو بہترین سہولیات مہیا کرنے پر طبی عملے، نرسنگ اسٹاف اور ایڈمنسٹریٹو عملے کی کاشوں کو بھی سراہا۔
شیخ محمد بن راشد نے کہا کہ اس بحران پر کامیابی سے پائیں گے، انہوں نے متحدہ عرب امارات میں ان حالات کا مقابلے کرنے کے لیے مختلف شعبہ ہائے زندگی کے درمیان یکجہتی پر بھی اظہار تشکر کیا۔دبئی کے حکمران نے گزشتہ سال بھی ڈاکٹرز، سائنسدانوں اور سرمایہ کاروں کے لیے گولڈن ویزے کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہےکہ متحدہ عرب امارات میں رہائش کے لیے مستقل ویزہ جاری نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے حکومت نے مختلف شعبوں میں کارکردگی دکھانے والے غیر ملکی شہریوں کی خدمات کے اعتراف میں گولڈن ویزے کی کیٹیگری متعارف کرائی تھی جو ایک طویل مدتی ویزہ ہوتا ہے جو 10 سال تک قابل استعمال ہے جب کہ اسے 10 سال مکمل ہونے پر مزید 10 سال کے لیے بھی توسیع دی جاسکتی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -قومی -