”بعض سرکاری افسروں کو واٹس ایپ والے نمبر پر یہ میسج موصول ہو رہاہے کہ ۔۔“حیران کن خبر آ گئی

”بعض سرکاری افسروں کو واٹس ایپ والے نمبر پر یہ میسج موصول ہو رہاہے کہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آ باد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفا رمیشن ٹیکنا لوجی بورڈ کا بینہ ڈویژن نے واٹس ایپ کو ہیک کئے جانے کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو ایڈ وائزری جاری کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن کے جاری کردہ آ فس میمو ر نڈم میں کہا گیا ہے کہ یہ رپورٹ ہوا ہے کہ بعض سر کاری افسروں کو واٹس ایپ والے نمبر پر ایس ایم ایس مو صول ہو ر ہا ہے جس میں ایک لنک کو کلک کرنے کا کہا جا تا ہے۔ اس میں ایک واٹس ایپ کوڈ بھی د یا جا تا ہے۔
یہ بھی کہا جا تا ہے کہ یہ کوڈ کسی دوسرے سے شیئر نہ کیا جا ئے۔ اگر صارف یہ کلک کردے تو انہیں ایک انٹر نیشنل کال موصول ہوتی ہے۔
یہ کال اٹینڈ کرنے سے ہیکرزاس صارف کی آئی ڈی اور ان کے واٹس ایپ کا مکمل ڈیٹا اپنے پاس ٹرانسفر کر لیتے ہیں۔
کابینہ بورڈ کی جانب سے ایسے کیس بھی میسج یا کال کا جواب نہ دینے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ اگر ایسا کوئی معاملہ پیش آجا تاہے تو اسے فوری رپورٹ کیا جائے ۔

مزید :

قومی -