سندھ ہائی کورٹ کی حجام کی دکانیں کھولنے کے لیے نظرثانی کی ہدایت

سندھ ہائی کورٹ کی حجام کی دکانیں کھولنے کے لیے نظرثانی کی ہدایت
سندھ ہائی کورٹ کی حجام کی دکانیں کھولنے کے لیے نظرثانی کی ہدایت

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ حجاموں کی دکانیں کھولنے کے حوالے نظر ثانی کی جائے۔

لاک ڈائون میں چھوٹے دکانداروں کو کاروبار کی اجازت سے متعلق سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا کہ سندھ حکومت نے چھوٹی بڑی مارکیٹس کھول دی ہیں۔ جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ باقی مارکیٹیں کھول دی گئی ہیں تو حجام اور بیوٹی پارلرز کیوں نہیں کھول سکتے؟ ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ حجام کی دکانوں اور بیوٹی پارلرز سے کورونا پھیلنے کا زیادہ خدشہ ہے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ حجاموں کی دکانیں بند رکھی جارہی ہیں تو لوگ عید پر بال کیسے کٹوائیں گے؟ حجاموں کے لیے بھی ایس او پیز بنادیں، عمل درآمد نہ ہو تو بند کرسکتے ہیں۔ جس پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ ماہرین صحت کی مشاورت سے نائی کی دکانیں کھولنے کے لیے سوچا جاسکتا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -