” دونوں ایوانوں کے اجلاس ختم ہو جائیں گے لیکن ۔۔“سینیٹ کے اجلاس میں ن لیگی رہنما مشاہد اللہ کی دھواں دار تقریر

” دونوں ایوانوں کے اجلاس ختم ہو جائیں گے لیکن ۔۔“سینیٹ کے اجلاس میں ن لیگی ...
” دونوں ایوانوں کے اجلاس ختم ہو جائیں گے لیکن ۔۔“سینیٹ کے اجلاس میں ن لیگی رہنما مشاہد اللہ کی دھواں دار تقریر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ نون کے رہنما مشاہد اللہ کا کہنا ہے پوری دنیا کورونا کی لپیٹ میں ہے، دونوں ایوانوں کے اجلاس ختم ہو جائیں گے، وزیراعظم نہیں آئیں گے۔
ن لیگی رہنما مشاہداللہ نے سینیٹ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ آٹا چور، چینی چور وزیروں کو پروموٹ کر دیا گیا، کہا جاتا ہے سیاست نہ کرو، جیسے سیاست کوئی گالی ہو گئی، سیاست دان ہیں، سیاست تو کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے جو وزیر صحت تھے انہوں نے 400 فیصد قیمتیں بڑھائیں، چینی کی قیمت 40،40 روپے فی کلو بڑھا دی، جو غریب پر بوجھ ہے، آٹے کی قیمت بڑھ گئی، مہینوں گزر گئے چکر دیئے جا رہے ہیں۔
مشاہداللہ نے کہا کہ آج کہا جا رہا ہے اشرافیہ نے لاک ڈاو¿ن لگا دیا، حکومت خود اشرافیہ ہے، ساری اشرافیہ کابینہ میں بیٹھی ہے، بہت سے لوگ مشرف با کرپشن ہو چکے ہیں، اس لئے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ شاہ صاحب کہہ رہے تھے سندھ سے صوبائیت کی بو آ رہی ہے۔ وزیر خارجہ یہ بھی کہہ رہے تھے ہم لوہا منوائیں گے، ادھروباءپھیلی ہوئی ہے اور وزیر خارجہ لوہا منوا رہے ہیں، آپ نے پنجاب سے کون سا لوہا منوا لیا، پنجاب سے تو ہار گئے تھے۔

مزید :

قومی -