نواز شریف کے قریبی ساتھی اور سابق رکن اسمبلی ارشد حسین میتلا انتقال کرگئے

نواز شریف کے قریبی ساتھی اور سابق رکن اسمبلی ارشد حسین میتلا انتقال کرگئے
نواز شریف کے قریبی ساتھی اور سابق رکن اسمبلی ارشد حسین میتلا انتقال کرگئے

  

لاہور(آن لائن)سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے قریبی ساتھی سابق ایم پی اے جہانیاں ملک ارشد حسین میتلا انتقال کر گئے،وہ جہانیاں سے مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے تین مرتبہ ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔ان کی نماز جنازہ انکے آبائی گائوں کوٹ سخی نورمحمد نزد رحیم شاہ جہانیاں میں کی گئی۔

مرحوم کے پسماندگان میں ایک بیٹا دوبیٹیاں ایک بیوہ شامل ہیں۔مرحوم کی وفات پر سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی,مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف، سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر،مسلم لیگ نواز کے بزرگ رہنما مخدوم جاوید ہاشمی،وفاقی وزیر خوراک سید فخر امام، سابق سپیکرپنجاب اسمبلی سعید احمد منہیس سمیت سینکڑوں افراد نے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -